اسحاق ڈار کو عدالت میں 20 منٹ تاخیر سے پہنچنامہنگا پڑ گیا، عدالت شدید برہم

اسحاق ڈار کو عدالت میں 20 منٹ تاخیر سے پہنچنامہنگا پڑ گیا، عدالت شدید برہم

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی آج ہونے والی  سماعت میں اسحاق ڈار کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا ۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار عدالتی وقت سے تقریباَََ 20 منٹ تاخیر سے پہنچے تھے جس وجہ سے عدالت اسحاق ڈار پر شدید برہم ہوئی۔

تاہم وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی سماعت آج  اہم مرحلے میں داخل۔استغاثہ کے گواہ اشتیاق احمد کے بیان اور اس پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ۔

اسحاق ڈار کے کیس میں ان کے وکیل امجد پرویزکے بجائے خواجہ حارث پیش ہوئے اور دلائل دئیے ہیں ۔ جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر تے ہوئے مزید 2 گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا،گواہان شاہد عزیز اور طارق جاوید 12 اکتوبر کو اپنے بیانات قلمبند کرائیں گے۔