اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کی کوششیں تیز

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کی کوششیں تیز

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کی کوششیں تیز کر دیں ۔شاہ محمود قریشی ق لیگ کو منانے چودھری شجاعت کے گھر جاپہنچے ۔ پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے سامنے والے چھ کے چھ نام بھی مسترد کردیئے ۔شاہ محمود قریشی کہتے ہیں. نیا چیئرمین بھی قمرزمان چودھری کا پارٹ ٹو ہوگا۔

دوسری جانب چیئر مین نیب کی تقرری پر تحریک انصاف نے حکومتی اور اپوزیشن کے ناموں پر اعتراض اٹھادیئے ہیں ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ ایوان میں تحریک انصاف کا پارلیمانی رہنما ہیں ۔لیکن قائد حزب اختلاف نے اس حوالے سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا ہوگیا ہے ۔