حکومت اور اپوزیشن نے چیئرمین نیب کے لیے نام تجویز کردیئے

حکومت اور اپوزیشن نے چیئرمین نیب کے لیے نام تجویز کردیئے

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن نے چیئرمین نیب کے لیے نام تجویز کردیئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کے لیے تین نام دیئے گئے ہیں جن میں آفتاب سلطان، جسٹس (ر) رحمت جعفری اور جسٹس (ر) چوہدری اعجاز شامل ہیں جب کہ اپوزیشن نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا نام تجویز کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اورایم کیو ایم سے بار بار نام مانگے لیکن انہوں نے نام نہیں دیئے جب کہ جماعت اسلامی نے جو نام دیا وہ میں نے شامل کرلیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیے گئے ناموں کو مسترد کر دیا ہے ۔اور یہ الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے رابطہ ہی نہیں کیا ۔