دبئی :چھ سالہ بچہ فلائٹ انسٹرکٹر بن گیا

دبئی :چھ سالہ بچہ فلائٹ انسٹرکٹر بن گیا

امارات: چھ سالہ بچے نے کاک پٹ میں جا کر پائلٹ کو جہاز کے بارے میں ایسی معلومات دیں،متحدہ عرب امارات سے مراکش کی طرف پرواز کرتے ہوئے پائلٹ کو حیران کن تجربہ ہوا جس جب ایک چھ سال کے بچے نے جہاز سے فلائٹ آپریشنز،حفاظتی اقدمات اور ایمرجنسی اخراج کی معلومات پر گفتگو کی۔ جہاز کے لینڈ کرنے پر بچے نے کاک پٹ کا دورہ کیا اور اندر جا کر فلائٹ آپریشنز پر تفصیل سے گفتگو کی۔

کچھ ہوائی جہاز رفتار کے ساتھ پاور پیدا کرتے ہیں ایسے جہازوںکا ایمرجنسی کا راستہ جہاز کی پچھلی جانب موجود ہوتا ہے،ہوا کا یہ نظام جہاز کے انجن کے فیل ہونے کی صورت میں کام شروع کر دیتا ہے،جہاز کے متعلق یہ گفتگو چھ سالہ بچے کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

اگر انجن فیل ہو جائے تو تو لینڈنگ گئیر بھی فیل ہو سکتے ہیں اگر آپ جہاز کو بچانا چاہتے ہیں تو جہا ز کے پروں کو جھکانا پڑے گااور ہاں اگر آپ ہائیڈرولک پر کنڑول کھو چکے ہیں اور آپ کا جہاز دائیں جانب جھکنے لگے گا اس صورت میں تو آپ انجن نمبر ایک کی رفتار کم کر دیں اور انجن نمبر دو کی رفتار کو بڑھا دیں تو جہاز دوبارہ سے واپس اپنی اصل پوزیشن پر آ جائےگا۔

یہ بچہ فسٹ گریڈ کا طالب علم ہے اور مستقبل میں پائلٹ بننے کا ارادہ رکھتا ہے،بچے نے پائلٹ کو مخاطب کرتے کہ میں بھی آپکی طرح پائلٹ بننا چاہتا ہوں،پائلٹ نے جواب میں کہا کہ میں آپ کے ساتھ فلائی کرنے کے لیے اور زیادہ انتظار نہیں کرسکتا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق محمد امیر جو اس بچے کے والد ہیں ان کا کہنا کہ آدم کو ایک سال کی عمر سے ہی جہازوں میں بے پنا ہ دلچسپی ہے۔ اس چیزوں کے بارے جاننے کے بارے میں نہایت دلچسپی ہے اور ہر با ت کے بارے میں سوال کرتا ہے۔