ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی جائے ، خواتین کا انوکھا مطالبہ

 ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی جائے ، خواتین کا انوکھا مطالبہ

ریاض:سعودی عرب کی خواتین نےنکاح نامے میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دئیے جانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے جیسے ہی خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی  تو خواتین نے تیزی سے نہ صرف ڈرائیونگ سیکھنی شروع کر دی بلکہ اس حکومتی فیصلے کو خوش آئند بھی قرار دیا ہے۔

اب متعدد خواتین نے یہ شرط بھی رکھ دی ہے کہ ان کو نکاح نامے میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی جائے اگر ان کو نکاح کی اجازت نہ دی گئی تو وہ نکاح نہیں کریں گی۔

انہیں خدشہ ہے کہ شادی کے بعد ان کو سعودی شوہر ڈرائیونگ کی جازت نہیں دیں گے ۔