چین نے تاریخ بدل دی،چین کا جنگی کا بحری بیڑا ایسی جگہ پہنچ گیا

چین نے تاریخ بدل دی،چین کا جنگی کا بحری بیڑا ایسی جگہ پہنچ گیا

لندن :چین نے تاریخ بدل دی،چین کا جنگی کا بحری بیڑا ایسی جگہ پہنچ گیا،چین کا 26واں بحری بیڑا برطانیہ کے پانچ روزہ خیرسگالی دورے پر گذشتہ روز لندن پہنچ گیا ،یہ پہلا موقع ہے کہ چینی بحری جہاز سرکاری دورے پر برطانیہ کے دارالحکومت پہنچا ہے، بحری بیڑے میں گائیڈڈ میزائلوں سے مسلح بحری جہازوانگ گینگ اور یانگ زو کے علاوہ رسد فراہم کرنے والا جہاز گاﺅ یو ہو بھی شامل ہے جہاز مغربی لندن کی بندرگاہ کینری وارف میں منگل سے ہفتہ تک لنگر انداز رہے گا ۔

چین کا 26واں بحری بیڑا لندن پہنچ گیا

یہ بحری جہاز کا تیسرا قیام ہے،اس سے پہلے یہ جہاز خلیج عدن اور صومالی سمندروں میں لنگرانداز رہا ہے،چینی بحری جہاز کی آمد پر یہاں ایک خصوصی استقبالی تقریب منعقد ہوئی جس میں برطانیہ میں چین کے سفیر لیو زیاﺅ منگ ،برطانوی شاہی بحریہ کے نمائندوں اور چینی شہریوں کی بڑی تعداد سمیت 400افراد نے شرکت کی۔انہوں بحری بیڑے کا آمد پر زبردست خیرمقدم کیا ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ بحری بیڑے کی آمد چین برطانیہ فوجی تعلقات میں ایک تاریخی اقدام ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی چینی بحری جہاز برطانوی بندرگاہ میں لنگر انداز ہوا ۔