نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات، چیئرمین نیب کے حوالے سے مشاورت کی گئی

نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات، چیئرمین نیب کے حوالے سے مشاورت کی گئی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدرنوازشریف سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی .ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت چیئرمین نیب کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات جاتی امرا میں ہوئی.

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نواز شریف سے اہم قومی امور سمیت پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد ایک ہی طیارے میں لاہور پہنچے تھے ۔