مسلم لیگ ن کا یوتھ کنونشن میدان جنگ بن گیا

 مسلم لیگ ن کا یوتھ کنونشن میدان جنگ بن گیا

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن کارکنوں کی بدنظمی کے باعث میدان جنگ بن گیا۔


تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال میں مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن ہو رہا ہے جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے اورن لیگ کے
صدر نواز شریف اس کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے الحمرا پہنچ چکے ہیں۔
نواز شریف کی آمد سے پہلے ہی کارکنوں کی بدنظمی کے باعث ورکرز کنونشن میدان جنگ بن گیا اور کارکنان آپس میں ہی الجھ پڑے تاہم وہاں موجود مقامی رہنماﺅں نے حالات کو سنبھال لیا۔