لاہور میں کمسن حافظہ نے قرآن مجید مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا لیا

لاہور میں کمسن حافظہ نے قرآن مجید مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا لیا

لاہور:کمسن حافظہ نے قرآن مجید مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا لیا


اطلاعات کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے رہنماعلامہ قاری عبدالمجید چشتی کی صاحبزادی حافظہ ماریہ مجید نے 3 ماہ 15 دن میں قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور دنیائے اسلام میں مختصر ترین مدت میں قرآن پاک کو حفظ کر کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کی صف میں اپنا نام نمایاں حیثیت سے درج کروا لیا۔


اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل اور تحریک منہاج القرآن کی طرف سے قاری عبد المجید چشتی اور ان کے دیگر اہل خانہ کو اس سعادت کے حصول پر مبارکباد دی گئی ہے ۔