ہم سے حساب مانگنے والے اپنا حساب دینے سے کیوں انکاری ہیں، دانیال عزیز

ہم سے حساب مانگنے والے اپنا حساب دینے سے کیوں انکاری ہیں، دانیال عزیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر و  لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے انیس سو باسٹھ کاریکارڈ عدالت میں جمع کرایا ، پی ٹی آئی والے دو ہزاردس تک کا ریکارڈ دینے سے انکاری ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیرترین نے اربوں روپے بچوں کو قرض دیئے ،ریکارڈ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے گفٹ کئے گئے ،کہا گیا کہ 2010 سے پہلے کا ریکارڈدستیاب نہیں ہے جبکہ نواز شریف سے 1962 تک کا ریکارڈ نکلوایا گیا ۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحفوں میں اربوں روپے کا ہیر پھیرکیا گیا ، جہانگیر ترین سے چند سال پہلے کا ریکارڈ نہیں دیا جا رہا لیکن ہم جہانگیر ترین سے ریکارڈ منگوانے کے موقف پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ2010 کا ریکارڈ بھیانک صورت حال دکھا رہا ہے ،کمپنی میں شیئرز کی تقسیم کاطریقہ کار نہیں بتایا گیا ،کمپنی کے نام جہانگیر ترین کے چیک کی کاپی جمع کرائی گئی.

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی آف شورکمپنیوں میں سرمایہ کاری ہوئی،ان کے بچوں نے2010 میں 87 ملین واپس کئے،انہوں نے کہا کہ عدالت میں ان سے کوئی چیز مانگی جائے تو کہتے ہیں یہ دینے کی ضرورت نہیں، ہم انتظار میں ہیں کہ ہماری درخواستوں پر کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ6 تاریخ کو ایک اشتہاری کا بھی وہاں کیس لگا ہوا ہے۔ وزیراور مشیر میں فرق ہوتا ہے، انہوں نیوزیر کا لفظ نہیں مشیر کا لفظ استعمال کیا.

مصنف کے بارے میں