آئندہ حکومت ن لیگ کی بنے گی اوروہ ناقابل شکست ہوگی: نوازشریف

آئندہ حکومت ن لیگ کی بنے گی اوروہ ناقابل شکست ہوگی: نوازشریف

لاہور:لاہور الحمراآرٹس کونسل میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدہ کیا تھا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے،وعدہ پورا کردیا، آج لوڈشیڈنگ ہچکولے کھارہی ہے،آئندہ حکومت ن لیگ کی بنے گی اوروہ ناقابل شکست ہوگی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو نکالاگیا یہ صحیح کیا کہ غلط؟جوبجلی کے کارخانے بیس بیس سال میں لگتے تھے وہ ہم نے 20 ماہ میں لگائے،ہم نے پیٹرول سستا کیا،107 روپے فی لیٹرہوگیا تھا ہم نے کم کیا،ملک کے کونے کونے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے،آج گھروں اورانڈسٹریز میں بجلی آرہی ہے۔
ملک میں دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں ، پاکستان آگے بڑھا ہے اور آگے گا۔
انھوں نے کہا کہ لندن میں کلثوم کا آپریشن ہورہا تھا اوریہاں الیکشن ہورہا تھا، مریم جہاں جہاں جارہی تھی لوگ پھول نچھاورکررہے تھے، ہمارے بزرگوں،بھائیوں اوربہنوں نے مریم کا ساتھ دیا،دل چاہتا ہے حلقے کے ہرووٹروں کوگلے سے لگاو¿ں آپ نے میرا مان رکھا ہے،
اصل فیصلہ این اے120 کے ووٹروں نے دیا۔
عمران خان کے بارے بیان دیتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کے پی میں ڈینگی نے حملہ کیا تو خان صاحب پہاڑوں پرچلے گئے،خان صاحب پہاڑوں پر اس لیے چڑھے کہ کہیں ڈینگی کا شکار وہ خود نہ ہوجائیں،عوام کی جیبیں کاٹنے والے آج ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں ۔
اس موقع پر شہباز شریف بھی انکے ساتھ موجود تھے ، انھوں نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے پہلے کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ تھی ، نندی پورپراجیکٹ میں عوام کی جیبیں کٹ گئیں،لوڈشیڈنگ ہوتی تواس ہال میں اب تک کئی مرتبہ بجلی جا چکی ہوتی، خزانہ لوٹنے والے آج قوم کولیکچردے رہے ہیں۔
نکا کہنا تھا کہ حکومت آنے سے پہلے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،آج لوڈشیڈنگ کہاں ہے، آج لوڈ شیڈنگ کا دور دور تک نشان نہیں،
میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے کام پر لگا ہوا تھا چھوہارے نہیں بیچ رہا تھا ، 2018کے الیکشن میں دودھ کادودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا،
مختلف زمانوں اور حالات میں الیکشن لڑتے رہے ہیں اب بھی لڑ لیں گے۔