"میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے کام پر لگا ہوا تھا چھوہارے نہیں بیچ رہا تھا "،شہباز شریف

لاہور:یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےشہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ہوتی تواس ہال میں اب تک کئی مرتبہ بجلی جا چکی ہوتی، خزانہ لوٹنے والے آج قوم کولیکچردے رہے ہیں۔

 شہباز شریف  نے الحمرا میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے پہلے کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ تھی ، نندی پورپراجیکٹ میں عوام کی جیبیں کٹ گئیں،لوڈشیڈنگ ہوتی تواس ہال میں اب تک کئی مرتبہ بجلی جا چکی ہوتی، خزانہ لوٹنے والے آج قوم کولیکچردے رہے ہیں۔
نکا کہنا تھا کہ حکومت آنے سے پہلے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،آج لوڈشیڈنگ کہاں ہے، آج لوڈ شیڈنگ کا دور دور تک نشان نہیں،
میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے کام پر لگا ہوا تھا چھوہارے نہیں بیچ رہا تھا ، 2018کے الیکشن میں دودھ کادودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا،
مختلف زمانوں اور حالات میں الیکشن لڑتے رہے ہیں اب بھی لڑ لیں گے۔