نوازشریف کے بیٹوں کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

نوازشریف کے بیٹوں کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں اور داماو کو پاکستان واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز،حسن نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو وطن واپس آنے کے بعد حراست میں لیا جائے گا اور تینوں کی گرفتاری کیلئے تمام قانونی مراحل کو پورا کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں تینوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں گے اور اس کے بعد تینوں کو وطن واپس بلوانے کیلئے انٹرپول کو دائمی وارنٹ بھجوائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت عدم پیشی پر سابق وزیراعظم کے بیٹوں حسین نواز ، حسن نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔