اینجلو میتھیوز ٹیسٹ سیر یز سے باہر

اینجلو میتھیوز ٹیسٹ سیر یز سے باہر

دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ ، سری لنکن کھلاڑی اینجلو میتھیوز پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنڈلی کی انجری کا شکار سابق کپتان کو ٹیم شامل کیا گیا تھا کیونکہ ان کی انجری سے بحالی کی امید تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔میتھیوز کی عدم دستیابی کے سبب سری لنکن ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے مستحکم بیٹنگ لائن تشکیل دینے کا چیلنج درپیش ہے کیونکہ لہیرو تھری مانے اور کشال سلوا اچھی فارم میں نظر نہیں آ رہے اور ابوظہبی میں زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے لہٰذا دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی جانب سے روشن سلوا یا سدیرا سماراوکراما کو ڈیبیو کرانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے سے دبئی میں کھیلا جائے گا جو سری لنکا کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔