پراپرٹی کا بحران نئے انویسٹرز کی وجہ سے عارضی ثابت ہو گا : گوہر سعید باجوہ

پراپرٹی کا بحران نئے انویسٹرز کی وجہ سے عارضی ثابت ہو گا : گوہر سعید باجوہ

لاہور : فیروز پور روڈ ایسوسی ایشن کے صدر گوہر سعید باجوہ نے کہا ہے کہ پراپرٹی کے بحران میں بحران عارضی ہے اور انشا اللہ نئے انویسٹرز کی وجہ سے یہ بحران ختم ہو جائیگا ٗ فیروز پور روڈ سٹی ترقی کے راستے پر گامزن ہے ۔ ایک تقریب میں باجوہ اسٹیٹ ایڈوائزر کے چیف ایگزیکٹو گوہر سعید باجوہ نے کہا کہ فیروز پور روڈ سٹی ایک کامیاب پراجیکٹ ہے اور ہم سب دوست مل کر اسے کامیابیوں کی معراج پر لے جائیں گے ٗ اس پراجیکٹ میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کیلئے جگہ رکھی گئی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال میں استحکام نہیں ہے لیکن اس کے باجود ہم پاکستان میں فیروز پور روڈ سٹی جیسے منصوبوں کی وجہ سے بزنس کو تقویت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس منصوبے میں پانچ سو کے قریب پلاٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے ٗ جبکہ مسجد ٗ سکول اور دیگر تمام سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔