پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ جواب ، 3 دشمن فوجی ہلاک

پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ جواب ، 3 دشمن فوجی ہلاک

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر دیہی آبادی کو اپنی اشتعال انگیزی کا نشانہ بناتے ہوئے 2 بچوں کو شہید کردیا جب کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کاکوٹا، شفر، سیریان اور نارا کوٹ کی دیہی آبادی پر مارٹر گولے داغے اور شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شفر میں سخی کیانی نامی شخص کے گھر پر لگے، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 بچے شہید ہوگئے۔پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔