خطے میں امن اور مذاکرات کے خواہاں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

خطے میں امن اور مذاکرات کے خواہاں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں اختلافات کا نہیں بلکہ امن اور مذاکرات کا خواہاں ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ رات عمان اور قطر کے دورے کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو   کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مسائل کو باہمی مذاکرات اور پْرامن طریقوں سے حل کرنے پر زور دیا ہے اور کبھی تناؤ اور کشیدگی کی حمایت نہیں کی جبکہ ایران نے خلیج فارس کے ممالک کو مذاکرات کی پیشکش کی مگر بدقسمتی سے بعض ممالک اسے نظر انداز  کرتے رہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ عمان اور قطر ہمارے دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں جن کے ساتھ حالیہ مہینوں میں اقتصادی روابط میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر عمان کے دوروں کے دوران شام اور عراق کی صورتحال بالخصوص یمنی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا  گیا۔

مصنف کے بارے میں