افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ میں طالبان کا بڑا نقصان 

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ میں طالبان کا بڑا نقصان 

کابل:افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 81طالبان ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے۔


اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف افغان صوبوں میں افغان سیکورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کئے جسکے نتیجے میں81طالبان ہلاک جبکہ19زخمی ہوگئے۔


سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران طالبان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضہ میں لیا