سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی, دریائے چناب کا پانی کم ہو کر 15163 کیوسک رہ گیا

سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی, دریائے چناب کا پانی کم ہو کر 15163 کیوسک رہ گیا

سیالکوٹ:  بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی روکے جانے کی وجہ سے دریائے چناب کا پانی کم ہو  کر پندرہ ہزار  ایک سو 63 کیوسک رہ گیا ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہیڈمرالہ خشک ہونا شروع ہو  گیا ہے اور نہر مرالہ راوی لنک تاحال بند ہے.

محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب کا ہیڈمرالہ کے مقام پر مجموعی پانی کی آمد 18ہزار آٹھ سو ستر کیوسک ہے جس میں مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دو  دیگر دریاؤں دریائے جموں توی کا دو ہزار سات سو  73کیوسک  پانی اوردریائے مناور توی کا نو سو چونتیس کیوسک پانی بھی شامل ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہیڈمرالہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی ایک نہر مرالہ راوی لنک تاحال بند ہے اور دوسری نہر اپر چناب میں چودہ ہزار آٹھ سو ساٹھ کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے.

پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب خشک ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ دریائے چناب میں55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر میں تعمیر شدہ بگلیہار ڈیم پر روک رکھا ہے.

مصنف کے بارے میں