ہالینڈ کے آرمی چیف اور وزیر دفاع مستعفی ہوگئے

ہالینڈ کے آرمی چیف اور وزیر دفاع مستعفی ہوگئے

ایمسٹرڈیم :یورپی میڈیاکے مطابق ہالینڈکی وزیردفاع جینائن ہینس نے پارلیمنٹ میں طویل بحث کے بعد استعفی کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک مالی میں تربیت کے دوران ایک حادثے کے دوران ہالینڈ کے2فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج میں حفاظتی اقدامات کے فقدان پرجینائن پرتنقید جاری تھی اوران پرمستعفی ہونے کے لئے دبا وتھا۔
جینائن نے پارلیمنٹ کوآگاہ کیا کہ فوج میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کے الزام کے بعد وزیردفاع جنرل ٹوم مائڈن ڈورپ بھی مستعفی ہورہے ہیں۔