وزیر خارجہ خواجہ آصف کی امریکی ہم منصب سے اہم ملاقات

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی امریکی ہم منصب سے اہم ملاقات

واشنگٹن :وزیر خارجہ خواجہ آصف کی امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، افغانستان اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب ریکسن ٹلرسن سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری بھی موجود تھے۔


ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔