وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تقریر کے دوران نواز شریف کو جناب وزیر اعظم کہہ دیا

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تقریر کے دوران نواز شریف کو جناب وزیر اعظم کہہ دیا

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جوش خطابت میں نواز شریف کو جناب وزیر اعظم کہہ دیا تاہم انہوں نے فوری اپنی تصحیح کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ کے طور پر جناب صدر کہہ کر مخاطب کیا۔


اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج ایک تقریب میں جوش خطابت میں بہہ گئے اور انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جناب وزیر اعظم کہہ دیا لیکن پھر انہوں نے اپنی غلطی کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر اپنی بات سنبھالنے کی کوشش کی اور پارٹی کے سربراہ کو مخالف کرتے ہوئے جناب صدر کہہ دیا۔