متنازعہ قانون کو ایک فرد کیلئے منظور کیا گیا : قمر زمان کائرہ

متنازعہ قانون کو ایک فرد کیلئے منظور کیا گیا : قمر زمان کائرہ

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سے نا اہل، دھاندلی کر کے الیکشن جیتنے اور منی لانڈرنگ کرنے والا کہتا ہے پاکستان اور ووٹ کا تقدس بحال کروں گا۔ ملزم کے ساتھ عدالت جانے والے وزیر داخلہ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔


ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ متنازع قانون کو ایک فرد کے لئے منظور کیا گیا۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا اور نا اہل شخص پارلیمنٹ کا ممبر نہیں بن سکتا۔ نواز شریف نے اعلیٰ عدالت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ نواز شریف کیس اتھ عدالتوں میں وزیراعظم اور وزراء کا جانا سوالیہ نشان ہے ۔


انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی عدلیہ مخالف کوئی تحریک کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال ملزم کے ساتھ عدالت کیوں گئے۔ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور یہ کہتے ہیں سب اچھا ہے۔ دھاندلی سے الیکشن جیتنے والا اور منی لانڈرنگ کرنے والا کہتا ہے ملک اور ووٹرز کا تقدس بحال کریں گے۔