شمالی کوریا کیخلاف امریکی کارروائی روس نے امریکا کو خبردار کر دیا

شمالی کوریا کیخلاف امریکی کارروائی روس نے امریکا کو خبردار کر دیا

پیانگ یانگ:روسی صدر ولادی میر پٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی وریا کیخلاف فوجی کارروائی کار آمد ثابت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی یر پٹن نے ماسکو میں انرجی فورم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی میزائل پروگرام کو تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ پیانگ یانگ کے پاس کچھ پوشیدہ ملٹری تنصیبات ہیں جن کے بارے کوئی نہیں جانتا۔
انکا کہنا تھا کہ انھیں امریکہ کے اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں کہ شمالی کوریا کی عسکری صلاحیتوں کے بارے کوئی بھی صحیح طریقے سے واقف نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ آیا کہ شمالی کوریا پرحملے کے بعد انھیں اپنے مقاصد میں کامیابی ملے گی بھی کہ نہیں ، کوئی بھی اس بات کی100%گارنٹی نہیں دے سکتا۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے یکے بعد دیگرے ایٹمی میزائل کے کامیاب تجربے کیے جارہے ہیں جس پر امریکہ کو سخت تشویش ہے اور امریکہ شمالی کوریا کیخلاف پابندیوں کے بعد اب حملے کی تیاریوں میں مصروف نظر آتا ہے جس کا ذکر صدر ٹرمپ اپنے کئی بیانات میں کر چکے ہیں۔