خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکی وزیرخارجہ

خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے ملاقات کی،  ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی فضا  بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات افغانستان کی موجودہ صورتحال خطے کی سیکیورٹی صورتحال افغانستان میں بھارت کے کردار اور کشمیری میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ ملاقات میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری بھی موجود تھے ۔

میڈیابریفنگ میں امریکہ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہم ہیں پاکستان میں استحکام کے خواہاں ہیں خطے کے دیر پا استحکام کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے ۔ خواجہ آصف کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ شمالی کوریا کے معاملے پر مسلمان ملکوں سے تعاون کے خواہاں ہیں ۔ ریکس ٹلر سن نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط ہیں ہمیں ہر شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات صرف افغانستان کے تناظر میں نہیں ہیںہمارے پاس موقع ہے کہ باہمی تعلقات کو مضبوط کریں ۔پاکستان کو درپیش مسائل دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ ہیں ۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ملاقات میں افغانستان میں سیکیورٹی کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ایسا تاثر دیا گیا کہ میں عہدہ چھوڑ رہا ہوں عہدہ چھوڑنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں داعش کی عملداری ختم ہونے جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں