گوگل کے فلیگ شپ سمارٹ فونز”پکسل 2 “ اور پکسل 2 ایکس “ متعارف

گوگل کے فلیگ شپ سمارٹ فونز”پکسل 2 “ اور پکسل 2 ایکس “ متعارف

نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی گوگل نے اپنے نئے فلیگ شپ سمارٹ فونز پکسل 2 اور پکسل ٹو ایکس ایل متعارف کرا دیئے ہیں۔


اس سلسلے میں آج گوگل کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کمپنی نے اپنے دونوں سمارٹ فونز پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس پیش کیے ۔ پکسل ٹو کا ڈسپلے 5 انچ جبکہ پکسل ٹو ایکس ایل 6 انچ اسکرین کے ساتھ ہے۔تاہم ان فونز کا بڑا فیچر ان کی اسکرین کا سائز نہیں بلکہ کیمرہ اور اسکیویز ہے۔گوگل نے اس فون سے ہیڈ فون جیک کو نکال دیا ہے جبکہ آل آن ڈسپلے دیا گیا ہے۔اس کے بیک پر بارہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے جس میں گوگل کی کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی اسمارٹ ٹیکنالوجی بھی ی گئی ہے۔ان فونز کے کیمروں اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مشتمل ایموجیز کے ساتھ ساتھ ڈی ایس ایل آر کیمرے جیسی تصاویر کی صلاحیت بھی رکھی گئی ہے۔

یہ نیا فون اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کے ساتھ ہے جس میں فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو اپنی اصل شکل میں دستیاب ہوگا۔اس فون کی میں 3520 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ گوگل پکسل ٹو تین رنگوں اور پکسل ٹو ایکس ایل دو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

اس فون میں موشن فوٹوز کے نام سے بھی ایک فیچر دیا گیا ہے جو کہ تین سیکنڈ کی ویڈیو کو اینیمیٹڈ تصاویر میں بدل دیتا ہے۔اس فون میں گوگل کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز کے لیے لامحدود اسٹوریج گوگل فوٹوز کی شکل میں فراہم کی گئی ہے۔گوگل پکسل ٹو کی قیمت 649 ڈالرز (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گوگل پکسل ٹو ایکس ایل (لگ بھگ 90 ہزار روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔