لڑائی ہوئی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا: خواجہ سعدرفیق

 لڑائی ہوئی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا: خواجہ سعدرفیق

اسلا م آباد:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم سے لڑنے والے اپنے سمیت ملک کانقصان بھی کریں گے، لڑائی ہوئی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دواکتوبرکے واقعے کی مناسب جگہ پرشکایت کردی ہے وہاں سے اس کا ازالہ ہوجائے گا۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچا توحالات کوبھانپ لیا تھا اسی وجہ سے دروازے تک نہیں گیا،اگر میں بھی وہاں جاتا توتلخی کا خدشہ تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیے میں کوئی خرابی نہیں،متعدد بارکہہ چکے اداروں نے سازش نہیں کی،لوہے کے چنے کی بات مخالفین کے لیے کہی تھی۔