بھارتی میں خاتون کیساتھ جنسی زیادتی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو ملزم گرفتار

بھارتی میں خاتون کیساتھ جنسی زیادتی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو ملزم گرفتار
کیپشن: سکرین شاٹ

پٹنہ:بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں دریائے گنگا کے کنارے ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ان دونوں افراد نے باری باری مذکورہ خاتون سے جنسی زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنائی ۔اس خاتون کو اتوار کی صبح اس وقت ریپ کیا گیا جب وہ اشنان کے لیے دریائے گنگا میں موجود تھی۔

پولیس نے بتایاکہ اس واقعے کی ویڈیو بنانے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے اور اسے فورینزک معائنے کے لیے لیباریٹری بھجوا دیا گیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ حکام کو اس واقعے کے بارے میں کیسے معلوم ہوا اور پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ واقعہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہی آیا ہے۔

مقامی طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون نے مقامی تھانے سے رابطے کی کوشش کی تھی لیکن اس کی دادرسی نہیں کی گئی۔رورل سپرٹینڈنٹ آف پولیس آنند کمار کا کہناتھا کہ خاتون نے یہ واقعہ چھپایا اور کسی کو اس بارے میں نہیں بتایا تھا۔ بات اس وقت کھلی جب منگل کو یہ ویڈیو وائرل ہوئی۔