امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اردومیں گانا گا کردل موہ لیے

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اردومیں گانا گا کردل موہ لیے
کیپشن: سکرین شاٹ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردومیں گانا گنگناکر مداحوں کے دل موہ لیے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردو سے محبت کرنے والی اور صاف اردو بولنے والی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردو زبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی و وڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ایک پرانا گانا بھی گنگنایا۔

قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ دنیا میں امن و سلامتی ہی امریکا کی ترجیحات ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اردو بولنے والی امریکی خاتون کو ترجمان تعینات کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: