سابق چیف جسٹس کے داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم واپس لے لیا گیا

سابق چیف جسٹس کے داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم واپس لے لیا گیا
کیپشن: ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں 200 سے 300 لوگ متاثر ہوئے تھے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں افتخار چوہدری کی بیٹی اور داماد کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر افتخار چوہدری کے داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں افتخار چوہدری کے بیٹی اور داماد کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر افتخار چوہدری کے داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ واپس لے لیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نیب ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کرے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے کہا کہ مرتضیٰ امجد کا نام اگر ای سی ایل میں ہے تو نکال دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا تھا، وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے ایف آئی اے کو بڑی کامیابی ملی ہے، اسکینڈل میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان، ان کی صاحبزادی اور سمدھی کا بھی نام ہے۔