روسی صدر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

روسی صدر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

ممبئی : روس کے صدر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال بھارت کی وزیر داخلہ سشما سوراج نے کیا ،جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  نے روسی صدرسے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں 5ارب ڈالرسے زائدکے ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم معاہدے کاامکان ہے۔ دفاع ، جوہری توانائی،خلائی اورمعیشت کےشعبوں میں بیس معاہدوں کاامکان ہے۔ بھارت روس انسداد دہشتگردی مشترکہ مشقوں کااعلان بھی کیاجائےگا۔بھارت روس انسداد دہشتگردی مشترکہ مشقیں 18 سے28 نومبرکو ہونگی۔

 
روسی صدر پیوٹن کے دورے کے دوران بھارت روس کے ساتھ ایس 400 میزائل ٹیکنالوجی کامعاہدہ کرےگا۔ امریکابھارت کوروس کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کی دھمکی دے چکاہے ،امریکہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھاکہ بھارت نے اگر روس کے ساتھ کسی بھی قسم کو کوئی بھی معاہدہ کیاتو پا بند یو ں کیلئے تیاررہے ۔