وزیراعظم کے بنی گالہ میں گھر کو غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری

وزیراعظم کے بنی گالہ میں گھر کو غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ میں تعمیر شدہ گھر کو غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کردیا تاہم عمران خان کے گھر میں ذاتی سیکورٹی اسٹاف نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے اسلام آباد کے زون فور کے موضع موہڑہ نور میں غیر قانونی تعمیرات پر 400 سے زائد گھروں کو نوٹس جاری کر دیے۔

 
بنی گالہ میں تعمیر وزیراعظم عمران خان کے گھر کو بھی زائد تعمیرات پر نوٹس جاری کرنے سی ڈی اے کا عملہ پہنچا تو وزیراعظم کے ذاتی اسٹاف نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔عمران خان کے سیکیورٹی اسٹاف نے وزیراعظم کے سرکاری سیکیورٹی اسٹاف سے پوچھنے کا وقت مانگ لیا۔

سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹسز میں تمام مالکان کو غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے اور عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے، نوٹسز نہ وصول کرنے والے مالکان کے نوٹس ان کے گھر پر آویزاں کیے جائیں گے، غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز سی ڈے اے آرڈینس 1960 کی دفعات 46 اور 49 سی ون کے تحت جاری کیے جائے گیں۔