عمران طاہر ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے عمر رسیدہ باؤلر بن گئے

عمران طاہر ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے عمر رسیدہ باؤلر بن گئے

لاہور :جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے سب سے زائد العمر کھلاڑی بن گئے۔

گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں عمران طاہر کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب 198رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرنے والی زمبابوین ٹیم صرف78رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 24رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں اور اس اننگز کے دوران ہیٹ ٹرک کا کارنامہ بھی انجام دیا۔ لیگ اسپنر نے شان ولیمز، پیٹر مور اور برینڈن مووٹا کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے زائد العمر کرکٹر بن گئے۔

خیال رہے کہ اس میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کا کوئی بلے باز عمدہ بیٹنگ نہ کر سکا ،اسٹار باؤلر ڈیل اسٹین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 60 اسکور کیے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 198 تک لے گئے ۔