پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر ورلڈکپ جیت سکتی ہے : مشتاق احمد

پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر ورلڈکپ جیت سکتی ہے : مشتاق احمد

لاہور: سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ٹرافی سے پاکستان آنے سے پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں اور مجھے وقت یاد آرہا ہے جب ہم نےورلڈ کپ جیتنے کے بعد 1992میں پوری گراؤنڈ کا چکر لگایا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان ایک بار پھر جیتے گا۔ پاکستانی ٹیم میں یہ قابلیت موجودہے کہ وہ ورلڈ  کپ جیت سکیں اور اس بار ہم ضرور ایک بار پھر پاکستانی قوم کو فخر کا موقع دیں گے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہےبس درست منصوبہ بندی اور محنت ٗ لگن سے ہم اس مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرافی کے پاکستان آنے سے پرانی یادیں تازہ ہوگئی اور مجھے 1992کا وہ تاریخی لمحہ یاد آرہا ہے جب پوری قوم خوشی منا رہی ہے ٗ پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا اور ہم پوری گراؤنڈ میں چکر لگا رہے تھے۔