محمد عامر ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں واپس آ گئے

محمد عامر ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں واپس آ گئے
محمد عامر نے 6 درجہ لمبی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ کرِک انفو

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں واپس آ گئے۔ تازہ درجہ بندی میں عامر کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر ہیں۔


سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے فاتحانہ اختتام کے ساتھ گرین شرٹس کی رینکنگ میں بھی بہتری آ گئی ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے 6 درجہ لمبی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ فاسٹ بولرعثمان شنواری کی رینکنگ بھی بہتر ہو گئی وہ 28 درجہ ترقی کے ساتھ 43 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولرز میں پہلا نمبر بھارت کے جسپریت بمراہ کا ہے۔ بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخر زمان 16 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔