جیش محمد اور جماعت الدعوہ کے تمام مدارس حکومت کی تحویل میں ہیں:اعجاز شاہ

جیش محمد اور جماعت الدعوہ کے تمام مدارس حکومت کی تحویل میں ہیں:اعجاز شاہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نائن الیون واقع کے بعد دنیا یکسر بدلی تھی‘ امریکہ کی جنگ کا خمیازہ ہمارے اسی ہزار پاکستانی فوج اور شہریوںنے دیا‘ ہمارا اس سب معاملات میں پر دنیا کے سامنے بیانیہ اس طرح کا نہیں رہا جو ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جیش محمد اور جماعت الدعوہ کے تمام مدارس حکومت کی تحویل میں ہیں، حافظ سعید اور جیش محمد کے لیڈران پر جو کیس ہیں انہیں قانون کے مطابق ان کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا منی لانڈنگ کرنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا آصف علی زرداری کے خلاف کیس مضبوط ہے، انہوں نے جج کے خلاف ویڈیو سکینڈل کا کہا کے اس میں شریف برادران کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں وائٹ کالر کرائم پروف کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے، حکومت ملک کا ستر سال کا کوڑا صاف کر رہی ہے، بہت جلد حالات بہتری کی طرف آ جائیں گے اور اگلی حکومت دوبارہ پی ٹی آئی کی ہو گی۔ انہوں نے کہا حکومت کسی قسم کی ڈیل نہیں کر رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پولیس کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا وہ مولانا کی عزت کرتے ہیں‘ کشمیر ہماری شہ رگ ہے‘ مودی نے ہماری شہ رگ پکڑی ہوئی ہے اور مولانا کو اسلام آباد لانگ مارچ کی پڑی ہے۔