فردوس عاشق نے وزیراعظم اور افغان طالبان کی ملاقات کی تردید کر دی

فردوس عاشق نے وزیراعظم اور افغان طالبان کی ملاقات کی تردید کر دی
کیپشن: وزیراعظم سے طالبان وفد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، معاون خصوصی۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے افغان طالبان کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ‏طالبان وفد کے ساتھ دفتر خارجہ میں مذاکرات مفاہمتی عمل کے لیے نیک شگون ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے مثبت ماحول پیدا کرنے میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔

d901021f975556166ab70a157fbbc945

انہوں نے کہا کہ ‏گزشتہ روز طالبان وفد کی وزیرخارجہ سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ پر امید ہیں کہ اس سے عنقریب مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے طالبان وفد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کا 12 رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر موجود ہے جہاں انہوں نے وزارت خارجہ میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی جب کہ افغان طالبان کی وزیراعظم سے ملاقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔