'عمران خان دھرنا قبول کرلیں گے مگر ان 5 افراد کو نہیں چھوڑیں گے'

'عمران خان دھرنا قبول کرلیں گے مگر ان 5 افراد کو نہیں چھوڑیں گے'

کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنا قبول کرلیں گے مگر ان 5 افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اگر 5 افراد کو این آر او دے دیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ سمجھ سے باہر ہے مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیسے کیا۔ حکومت مولانا فضل الرحمان کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ حکومت اور مسلح افواج ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی سیاست مختلف ہے، آصف زرداری خود بھی کھاتے ہیں دوستوں کو بھی کھلاتے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست بھی مختلف ہے۔ شہباز شریف لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ نواز شریف چلمن کے پیچھے ہوں گے۔