سعودی عرب، نجی کارکنوں کے تحفظ کے لئے قوانین کی منظوری

سعودی عرب، نجی کارکنوں کے تحفظ کے لئے قوانین کی منظوری

ریاض: سعودی عرب میں نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے تحفظ کے لئے قوانین کی منظوری دےدی گئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود آبادی احمد سلیمان الراجحی نے ٹویٹر پر اپنے مختصر پیغام میں کہا ہے کہ کارکنوں کی حمایت و تحفظ کے لیے وضع کیے گئے قوانین کا مقصد انہیں بہترین اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ کارکن کسی دباﺅ کے بغیر آرام سے کام کریں جس سے ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

وزیر محنت و سماجی بہبود آبادی نے مجوزہ قوانین کو کارکنوں کے لیے بہتر قرار دیتے ہوئے ان کے فوری نفاذکے احکامات صادر کیے۔ وزارت محنت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے قوانین میں کارکنوں کے ساتھ برتاﺅ ان کا سلوک اور دوسروں کی عزت نفس کا احترام کرنا شامل ہے۔