وزیراعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دےدی گئی

 وزیراعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دےدی گئی
کیپشن: Image Source: GoP Twitter Account

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 4روزہ دورہ چین کے لئے پیر کی رات  کو روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان 4روزہ دورہ چین کے لئے پیر کی رات  کو روانہ ہوں گے۔ وفاقی وزراء  ، شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، خسرو بختیار اور عبدالحفیظ حفیظ شیخ بھی وزیر اعظم  کے ہمراہ ہونگے۔

 

ذرائع کے مطابق ، وزیراعظم اور ان کے وفد کی چین میں سی پیک اور ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں سے متعلق اہم حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کریں گے۔

 

وزیر اعظم  کے  دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔