مولانا کا آزادی مارچ ، وزیراعظم نے اجلا س طلب کر لیا

مولانا کا آزادی مارچ ، وزیراعظم نے اجلا س طلب کر لیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا دورہ اسکردو منسوخ ہونے کا امکان، وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا۔ پرواز کی کلیئرنس نہ ملی تو اسپوکس پرسنز اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کچھ دیر بعد وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا۔

 

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا دھرنا اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی، وزیراعظم پارٹی ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔

 

واضح رہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 27 اکتوبر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے پورے ملک سے مارچ شروع کیا جائے گا، کیونکہ اس دن کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اداروں سے تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے مگر ہم فوری اٹھنے کی غرض سے بھی مارچ شروع نہیں کر رہے۔