نیب نے کر پشن کے ملزمان کا ریکارڈ برطانوی حکام کو فراہم کر دیا

 نیب نے کر پشن کے ملزمان کا ریکارڈ برطانوی حکام کو فراہم کر دیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:برطانوی حکام نے  کرپشن کیس میں فرار اویس مظفر ٹپی اور ثاقب سومرو کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق،  کرپشن کیس میں بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ  کر دیا گیا۔ برطانوی حکام نے سابق وزیر اویس مظفر ٹپی، ایڈمنسٹریٹر ثاقب سومرو اور ایم کیو ایم لندن کے بابر غوری کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ نیب کی جانب سے تینوں ملزمان کا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق،  نیب حکام نے لندن میں موجود ملزمان کا ریکارڈ برطانوی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ برطانوی حکام کی درخواست پر کرپشن مقدمات میں مطلوب ملزمان کا ریکارڈ دیا گیا۔

 

برطانوی حکام نے گزشتہ ہفتے نیب حکام سے ملاقات کرکے ریکارڈ فراہم کرنے درخواست کی تھی، جس میں ملزمان کا ریکارڈ نیب سے طلب کیا گیا تھا۔