ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا

لاہور: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کئے گئے بعض بڑے شہروں کے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 14، لاہور 23، کراچی 27، پشاور 20، کوئٹہ 9، گلگت 8، مری 16، مظفرآباد 15 اور راولاکوٹ 7 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، بارہ مولا اور شوپیاں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ لیہہ مطلع ابر آلود رہے گا۔

آج صبح سرینگر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 20، لیہہ ایک، پلوامہ 13، اننت ناگ اور شوپیاں 12 اور بارہ مولا میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔