کراچی میں لوکل ٹرینوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلانے پر اتفاق

کراچی میں لوکل ٹرینوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلانے پر اتفاق

کراچی: وفاقی اور سندھ حکومتوں نے آئندہ دو ماہ کے دوران کراچی میں بارہ کلومیٹر کی حدود تک لوکل ٹرینز آزمائشی طور پر شروع کرنے اور اگلے مرحلے میں انہیں جدید سرکلر ریلوے نظام کے ساتھ ملانے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے درمیان ہفتے کے روز کراچی میں ایک ملاقات میں کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ جلد شروع کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ 

وفاقی وزیر اور وزیراعلی نے آئندہ چند ماہ میں لوکل ٹرینز شروع کرنے کے طریقہ کار پربھی تبادلہ خیال کیا۔