ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، مزید 6 مریض جاں بحق، تعداد 6513 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، مزید 6 مریض جاں بحق، تعداد 6513 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 135 ہو گئی ہے جن میں سے 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار968 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 33 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 632 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ چودہ ہزار چھ سو سولہ ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50 کیسز، خیبرپختونخوا 37 ہزار 973، بلوچستان میں 15 ہزار 371 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد 16 ہزار 766، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 816 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں 3 اساتذہ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے، جہاں 3 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ کے دوران کیسز سامنے آئے، 2 سے زائد کیسز پر کسی بھی تعلیمی ادارے کو سیل کردیا جائے گا۔ عالمی وبا کی وجہ سے گزشتہ روز پاکستان میں 8 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

گزشتہ روز پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مزید 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 538 کورونا مریض صحت یاب بھی ہوئے۔