دنیا بھر میں کورونا کے متاثرہ مریضوں میں اضافہ،تعداد 3کروڑ 51لاکھ سے متجاوز

دنیا بھر میں کورونا کے متاثرہ مریضوں میں اضافہ،تعداد 3کروڑ 51لاکھ سے متجاوز

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے.

متاثرہ مریضوں کی تعداد تین کروڑ اکیاون لاکھ سے تجاوز کر گئی،دس لاکھ سے زائد مریض وائرس کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں موذی وبا نے تباہی مچا دی، ایک لاکھ سے زائد لوگ ہلاک، ایک ہزار 960 نئے کیسز رپورٹ ہونے کےبعدمتاثرہ افراد کی تعداد پینسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، امریکہ بدستور 76 لاکھ متاثرہ مریضوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔