بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کیلبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 5.5 فالوورز میں سے 80 فیصد فالوورز فیک یا بوٹ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 5.5 ملین میں سے تقریباً 5.19 ملین فالوورز نے کبھی بیگم صفدر اعوان کے کسی ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا۔ بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک دفعہ پھر بیگم صفدر اعوان نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی۔ دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیلبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں ہے۔ فیاض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے دو سے پانچ فالوورز ہیں۔ کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے ساری پاکستانی عوام واقف ہے۔