افغان سلامی بلے باز نجیب اللہ کار حادثے میں شدید زخمی،حالت انتہائی نازک

افغان سلامی بلے باز نجیب اللہ کار حادثے میں شدید زخمی،حالت انتہائی نازک

کابل:افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی  ہوگئے جن کی  حالت انتہائی سنگین بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجیب اللہ کے حادثے کی خبر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ قومی کھلاڑی نجیب ترکئی کل ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور گذشتہ رات آپریشن کے بعد بھی ان کی حالت تشویشناک ہے۔ 


افغانستان کرکٹ بورڈ ننگر ہار میں جہاں کرکٹر کا علاج کیا جارہا ہے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھارہا ہے ۔


کے عبوری چیف ایگزیکٹو ناظم زار عبدالرحیم زئی نے گزشتہ روز  اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ قومی کرکٹر نجیب اللہ کی حالت سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے ابھی تک نازک ہے اور وہ کوما میں ہیں جبکہ ان کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ 

caf2d8b84e392b7be30c4b1c75939216


انہوں نے بتایا کہ نجیب اللہ کو مبینہ طور پر جلال آباد شہر میں ایک کار نے ٹکر ماری جبکہ کرکٹر کے مداحوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسے کابل یہ پھر کسی ہمسائے ملک علاج کیلئے بھیجا جائے۔

9d31d46a4207c67ec4472379c627f2f0


خیال رہے کہ نجیب مشرقی ننگرہار میں کریانہ سٹور سے نکل کر سڑک عبور کررہے تھے تبھی وہاں سے گزر رہی کار نے انہیں ٹکر مار دی ، جس کے بعد انہیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا ۔


 عبدالرحیم زئی نے مزید کہا کہ نجیب جمعہ کو سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے اور وہ ابھی آئی سی یو میں ہیں ۔ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ کافی سنگین ہے ۔