میکسویل کی دماغی حالت پر سوالیہ نشان؟کرکٹرکی بھارتی منگیتر کا ناقدین کو کرار جواب

میکسویل کی دماغی حالت پر سوالیہ نشان؟کرکٹرکی بھارتی منگیتر کا ناقدین کو کرار جواب
کیپشن: تصویر:ونی رمن انسٹاگرام

دبئی:انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹرولرز کا نشانہ بننے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی بھارتی منگیتر نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور وہ  اس سیزن میں کھیلے گئے اب تک چار میچوں  میں محض 10 کی اوسط سے ہی 30  رنز بناسکے ہیں،جبکہ ان کی ٹیم  بھی انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اب تک چار میں سے  تین میچ ہار چکی ہے۔

 میکس ویل کے خراب  کارکردگی کے بعد ان پر تنقید کے نشتر برسنا شروع ہوگئے ہیں اور ان پر سوالیہ نشان اٹھنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقیدکی جارہی ہے۔

 ایک شخص نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلین میکس ویل کی دماغی حالت پر ہی سوال کھڑے کر دیئے جس کے بعد ان کی منگیتر نے اسے کرارا جواب بھی دیا ہے۔

میکس ویل کی منگیتر ونی رمن نے اس شخص کی بولتی بند کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا کہ وہ کسی شخص کی قومیت اور اس کے رنگ کو دیکھ کر پیار نہیں کرتی ہیں۔

 میں اپنی زندگی کے فیصلے کسی بیوقوف انجان شخص کی باتوں میں آکر نہیں کرتی۔ اگر تمہیں یہ دیکھنا پسند نہیں ہے تو آگے بڑھو۔

 گلین میکسویل نے اپنی منگیتر کے اس کمنٹ کو اپنے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا ہے اور انہوں نے اپنی منگیتر کو اس جواب کیلئے سلام بھی پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ گلین میکس ویل ورلڈ کپ کے بعد ڈپریشن میں چلے گئے تھے اور انہوں نے کچھ وقت کیلئے کرکٹ سے وقفہ بھی لیا تھا۔

 اس دوران کھلاڑی کا پورا دھیان ونی رمن نے رکھا تھا۔ فی الحال میکس ویل کا بیٹ آئی پی ایل میں خاموش ہے لیکن انہیں فارم میں آنے کیلئے محض ایک اننگ کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نےرواں برس مارچ میں اپنی بھارتی دوست ونی رمن کے ساتھ منگنی کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میکسویل اور ونی نے تصویر شیئر کی جس میں ونی رمن منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئی دکھائی دے رہی تھیں۔

ونی نے لکھا کہ ’میرے پسندیدہ شخص نے گزشتہ ہفتے مجھ سے شادی کرنے کو کہا۔میکسویل کی منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔