ٹویٹر اکاؤنٹ پر فالوئرز کی تعداد کس طرح بڑھائی جا سکتی ہے؟  

How to increase the number of followers on Twitter account?
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ٹویٹر پر فالوئرز کی تعداد بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنی ٹویٹ میں اچھے جملوں کا استعمال، ٹویٹس کو شیڈول کریں، صارفین کے مباحثوں میں حصہ لیں، بڑے برانڈز کی ٹویٹس کا جواب دیں، برانڈز کے نام لکھیں اور دن کے اہم واقعات اور ٹرینڈز پر غور کریں۔

سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر فالوئرز کی تعداد بہت اہمیت رکھتی ہے۔ لیکن بعض لوگ اس پلیٹ فارم پر آنے کے باوجود اپنے فالوئرز کی تعداد نہیں بڑھا پاتے، اس کیلئے کیا چیزیں ضروری ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

ٹویٹر کیلئے سب سے اہم چیز اچھے جملوں کا استعمال ہے۔ آپ اگر کسی اچھی تحریر یا شعر کو اپنی ٹویٹ کی زینت بنانا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ اس کے لکھاری یا شاعر کا نام ضرور لکھیں کیونکہ جیسے ہی آپ اسے پبلش کریں گے، یہ ٹویٹ خود بخود ان کے سامنے آ جائے گی۔

ٹویٹ کر شیڈول کرنے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اگر کوئی صارف چاہتا ہے کہ اس کی ٹویٹ شیڈول ہو جائے تو وہ ویڈیوز یا تصاویر کو منسلک کرکے شیڈول کے آپشن میں جائے اور وہاں پر تاریخ اور وقت کو منتخب کردے، مقررہ ٹائم پر یہ ٹویٹ خود بخود ہو جائے گئی۔ اس کا یہ فائدہ ہوگا کہ جب آپ ٹویٹر کو استعمال نہیں کر رہے ہوں گے، اس پر آپ کی موجودگی برقرار رہے گی۔ یہ چیز بھی فالوئرز کی تعداد بڑھانے کا اہم طریقہ ہے۔

ٹویٹر پر صارفین زیادہ انگیج ہونگے، اتنے ہی زیادہ ان فالوئرز بڑھیں گے، اس کی مثال یوں دی جا سکتی ہے کہ اگر کسی نے مشہور شخصیات کو فالو کیا ہے تو ان کیلئے ضروری ہے کہ ان ٹویٹوں پر تبصرے کریں، اہم ایشو پر بات کریں تاکہ وہ اس کا جواب دے سکیں۔

کمپنیاں ایسے صارفین کی تلاش میں رہتی ہیں جو ان کی چیزوں پر مثبت تبصرے کریں۔ اس لئے ایسی ٹویٹس کمپنیاں کود ری ٹویٹ کرتی ہیں اور دیگر اکاؤنٹس پر بھی پوسٹ کرتی ہیں، اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ صارفین کی رائے بہت زیادہ لوگوں تک پہنچتی ہے، ان میں سے کئی آپ کو فالو کر لیتے ہیں۔

صارفین کو چاہی کہ روزانہ کے واقعات پر توجہ دیں۔ ٹویٹر پر ٹرینڈز کو فالو کریں اور انہی موضوعات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کریں۔